دہشت گردوں کے حلاف شامی فوج کا آپریشن،متعدد دہشت گرد ہلاک
شامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ رقہ کے مغربی مضافات میں واقع مثلث الرصافہ علاقے میں فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-
دوسری جانب شامی فوج نےحلب کے جنوبی مضافاتی علاقے الزربہ اور خان طومان کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے دہشت گردگروہوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے-
بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی دسیوں گاڑیاں منہدم ہوگئی ہیں-
اس درمیان شامی فوج نے درعا کے مشرقی مضافاتی علاقے النعیمہ میں دہشت گرد گروہ جبہتہ النصرہ کے اڈے پر حملہ کر کے اس کو پوری طرح منہدم کر دیا - اس حملے میں بھی بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے فوجی ساز و سامان بھی تباہ کر دیئے گئے -