پاکستانی میڈیا: جعفر ایکسپرس دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے جعفر ایکسپریس دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی افغانستان میں ہلاکت کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد، گل رحمان عرف مرید افغانستان میں ہلاک کردیا گیا۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان جعفر ایکسپریس کی منصوبہ بندی کے علاوہ چینی شہریوں، پاکستان کے مختلف اداروں اور عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق گل رحمان اور اس کے گینگ کے دہشت گردوں نے پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور سی پیک منصوبوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
پاکستانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گل رحمان عرف مرید سترہ ستمبرکو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مارچ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کچھ دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا ۔
اس دہشت گردانہ حملے میں چھبیس مسافر جاں بحق ہوگئےتھے اور سیکورٹی اہلکاروں نے تین سو چون یرغمالیوں کو رہا کرالیا تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں تینتس دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔