جنوبی لبنان میں پھر صیہونی فوج کا ڈرون حملہ ، ایک شہید
جنوبی لبنان پر صیہونی ڈرون حملے میں ایک لبنانی شہری جابحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں تبنین کے سرکاری ہسپتال کے سامنے ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جب سے حکومت اور لبنان کے درمیان جنگ بندی قائم ہوئی ہے،غاصب اسرائیلی فوج نے بارہا اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی سرزمین پر فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اور اس ملک کے متعدد شہریوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
جمعرات کے دن بھی صیہونی حکومت نے کئی مراحل میں جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
غاصب صیہونی حکومت کی لبنان پر جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب امریکہ اور صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی حکومت پر ہتھیار ڈالنے کے لیے دباؤ میں شدت آتی جا رہی ہے تاہم حزب اللہ نے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔