Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایک خودکش بم دھماکے میں متعدد افرادجاں بحق اور زخمی ہوگئے

سحر نیوز/ پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ سرحد کے قریب بہاول ٹیکسی اسٹینڈ پر ہوا جہاں ایک دکان میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ خودکش دھماکہ تھا ایس ایچ او چمن نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔

حکومت بلوچستان نے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے چمن میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

ٹیگس