Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • صدراسد کا بحران شام کے خاتمے پر زور

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بحران ختم ہوکے رہے گا۔

دمشق میں سریانی کیتھولک عیسائیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ بحران کے خاتمے کے بعد ملک کی صورتحال میں پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتری آئے گی۔

صدر بشار اسد نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام اور فوج کی استقامت کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کے مختلف طبقات ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ طریقے سے زندگی گزاریں اور ملک بھر میں آشتی اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جائے۔

انہوں نے دہشت گردی کے نتیجے میں بے گھر اورجلا وطن ہونے والے تمام شامی شہریوں کی وطن واپسی پر زور دیا ہے اور کہا کہ حکومت ان کی باز آباد کاری کے منصوبوں پر پوری تندھی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سریانی کیتھولک عیسائی مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد نے جمعے کے روز دمشق میں صدر بشار اسد سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

ٹیگس