Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • اردن میں کار بم دھماکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

اردن میں شام کی سرحد کے قریب شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کے باہر ایک کار بم دھماکے میں اردن کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک اورزخمی ہوگئے -

اردن سے موصولہ خبروں کے مطابق اردن اور شام کی سرحدکے قریب رکبان علاقے میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کے باہر ایک کار بم دھماکے میں چھے اردنی فوجی ہلاک اور چودہ دیگرزخمی ہوگئے-

واضح رہےکہ پچھلے تین ہفتے کے دوران اردن کے فوجیوں پر یہ دوسرا حملہ ہے- اس سے پہلے چھے جون کو اردن کے شمال میں واقع بقعہ پناہ گزین کیمپ میں اردن کے پانچ فوجی افسروں کو قتل کردیا گیا تھا -

بقعہ پناہ گزین کیمپ اردن میں سب سے بڑا کیمپ ہے جس میں ستر ہزار فلسطینی رہتے ہیں - اس درمیان اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شام کی سرحد کے قریب دشمن کی گاڑیوں کو منہدم کردیا ہے -

اردن کی فوج نے اس بارے میں مزید تفصیلات کا ذکرنہیں کیا ہے-

 

ٹیگس