اردن بم دھماکے پر شامی وزارت خارجہ کا بیان
شام کی وزارت خارجہ نے اردن بم دھماکے کے ردعمل میں کہا ہےکہ دہشت گرد خود اپنے ہی حامیوں کے لئے بلائے جان بنتے ہیں-
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں منگل کو اردن کی سرحد میں ہونے والے بم دھماکے کے ردعمل میں، جس میں متعدد اردنی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، کہاکہ دہشت گردی سرحدوں کو نہیں پہچانتی اور وہ اپنے حامیوں کو بھی نشانہ بناتی ہے -
شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک حتی دہشت گردوں کے حامی ممالک بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں-
واضح رہے کہ منگل کو اردن کے سرحدی علاقے میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کے قریب ایک کار بم دھماکے میں متعدد اردنی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے -
شام سے ہی موصولہ ایک اور خبر میں کہا گیاہے کہ شامی فوج نے دہشت گردگروہوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ کر دمشق کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کا پتہ لگالیا او وہاں موجود ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔ اس گودام میں مختلف اقسام کی مشین گنیں، کلاشنکوف، اسنائپر اور ٹینک شکن میزائلوں کا انبارتھا -