Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  •  صدر بشار اسد نے عماد خمیس کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا

شام کے صدر بشار اسد نے ملک کے وزیر توانائی عماد خمیس کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق صدر بشار اسد نے ملک کے وزیر توانائی عماد خمیس کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ چوّن سالہ انجینیئرعماد خمیس، وزیراعظم وائل الحلقی کی جگہ لیں گے جو اگست دوہزار بارہ سے اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔

توقع ہے کہ عماد خمیس آئندہ چند روز میں اپنی کابنیہ کی فہرست، صدر بشار اسد اور پارلیمنٹ کو پیش کردیں گے۔

شام میں دو ماہ قبل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر بشاراسد کی قیادت والی بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اکثریت حاصل کی تھی۔

تقریبا دو ہفتے قبل شام کی پارلیمنٹ نے نیشنل یونیٹی الائنس کی رکن ہدیہ خلف عباس کو نیا اسپیکر منتخب کیا تھا۔ وہ شام کی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون اسپیکر ہیں۔

ٹیگس