Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ سے اعلان یکجہتی کے بعد شیخ علی سلمان کو اہل خانہ سے رابطہ رکھنے سے منع کر دیا گیا۔

بحرین الیوم ویب سائٹ نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ الجو سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے شیخ علی سلمان کو اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطہ رکھنے سے روک دیا ہے۔

بحرین کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ اس ملک میں معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کے ساتھ بھی یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ ہفتے بحرین کی حکومت مخالف جمعیت الوفاق کے تمام دفاتر بھی سیل کر دیئے جبکہ اس جماعت پر مکمل پابندی لگانے کے لئے عدالت تشکیل دی جا رہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی وزارت انصاف نے شیخ علی سلمان کی ساڑھے چار سال قید کی سزا بڑھا کر نو سال کر دی ہے۔ اسی طرح بحرین کی وزارت داخلہ نے گذشتہ پیر کو اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کر دی ہے جس پر نہ صرف بحرین بلکہ علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام کو بے انصافی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ٹیگس