Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں پانچ شیعہ مسلمانوں کو تین سے پندرہ سال قید کی سزا

بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے پانچ شیعہ مسلمانوں کو تین سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرین کی شاہی عدالت نے مذکورہ افراد پر دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ شاہی عدالت نے تین افراد کو دس دس سال قید جبکہ دو دیگر کو تین سال قید کے علاوہ پانچوں افراد کی شہریت سلب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس سے قبل بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے پانچ شیعہ مسلمانوں کو جاسوسی اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ سزائیں ایسے وقت میں سنائی جارہی ہیں کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کے خلاف حکومت بحرین کو داخلی اور خارجی دباؤ میں اضافے کا سامنا ہے۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ اس ملک کے عوام خاندانی آمریت کے بجائے مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوج کے ساتھ مل کرعوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس