لبنان میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ایران کی جانب سے مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کو اپنے بیان میں لبنان کے القاع علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا - انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لبنان کے عوام، فوج اور مزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقے کی قوموں اور حکومتوں کی ہوشیاری اوراتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو چاہئے کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے - واضح رہے کہ پیر کو لبنان کے مشرقی شہر القاع میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں چھے افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے -