سعودی عرب کے کئی شہروں میں خود کش حملے، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
سعودی عرب کے شہروں مدینہ اور قطیف میں خودکش حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
الاخباریہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ایک خودکش حملہ مدینہ شہر میں مسجد نبوی کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ حملے میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مشرقی شہر قطیف میں دو حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی۔ روکنے پر حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے جدہ میں دوپہر تقریباً سوا دو بجے امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا۔ یہ بھی خود کش دھماکہ تھا جس میں ابتدائی طور پر 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ ایک اسپتال کی پارکنگ میں ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر تیس سال کے قریب تھی اور اس کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے کہ جو گزشتہ بارہ سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔