سعودی عرب القاعدہ اور داعش کا حامی ہے: تحریک انصار اللہ کا الزام
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
تحریک انصار اللہ یمن کے ترجمان نے سعودی عرب کو دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش کا حامی قرار دیا ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے پیر کے روز المسیرہ ٹی وی سے بات چیت میں سعودی عرب کے شہروں مدینہ اور قطیف میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خود یمن، شام اور عراق میں القاعدہ اور داعش کا حامی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن حملوں میں عام شہری اور بےگناہ افراد مارے جاتے ہیں، وہ سب کے سب مجرمانہ اور جارحانہ اقدامات ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اسی طرح کویت میں یمن کے امن مذاکرات کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا قومی وفد مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کرنا چاہتا ہے جبکہ مقابل فریق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو غیرمسلح کرنا اور بعض علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔