Jul ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • غوطہ دمشق پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول،72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ کے ایک اہم اور اسٹریٹیجک علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

شام کے ہیومن راٹس واچ مرکز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی فوج نے غوطہ دمشق کے اسٹریٹیجک ٹاؤن میدعا کو جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے قبصے سے آزاد کرا لیا۔ میدعا ٹاؤن غوطہ شرقیہ میں دہشت گردوں کی رسد رسانی کا اہم راستہ شمار ہوتا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے جولان کی پہاڑیوں کے نزدیک واقع علاقے قنیطرہ میں جبہۃ النصرہ دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ ان حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے جبکہ ان کی بہت سی گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی اور مشرقی تدمر کے نواحی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ دریں اثنا شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں بہتّر گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ بدھ چھے جولائی سے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے سے ملک بھر میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

 

ٹیگس