Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں نماز جمعہ کا بائیکاٹ جاری

آل خلیفہ حکومت کی سرکچلنے والی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں ، بحرین میں پے در پے چوتھے ہفتے بھی نماز جمعہ منعقد نہیں ہوگی-

بحرین کی اللولوہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی علماء نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے امتیازی رویوں کے خلاف احتجاج میں، پے در پے چوتھے ہفتے بھی نماز جمعہ قائم نہیں ہوگی- علماء بحرین نے اسی طرح عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے روز آل خلیفہ کی جارحانہ پالیسیوں اور امتیازی رویوں کے خلاف مساجد کے سامنے اجتماع کریں- بحرینی علماء نے گذشتہ ہفتے بھی اعلان کیا تھا کہ بحرینی شہریوں کی جان کے تحفظ اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر نماز جمعہ اور نماز جماعت کا انعقاد نہیں ہوگا-

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سیکورٹی انتظامات میں اضافے کے ساتھ ہی، گذشتہ چار ہفتے سے بحرین کے شیعہ مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر رہے ہیں-