Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے حالیہ دھماکوں کے تعلق سے انیس افراد گرفتار

شہر مدینہ منورہ میں پیر کے روز ہونے والے دھماکوں میں ملوث انیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے بارہ کا تعلق پاکستان سے اور سات کا تعلق سعودی عرب سے ہے- اس وزارت کے اعلان کے مطابق مدینہ میں دھماکہ کرنے والا شخص ، چھبیس سالہ "نائر مسلم النجیدی" تھا- جبکہ قطیف دھماکے میں بیس سالہ ابراہیم العمر ، تیئس سالہ عبدالرحمن العمر اور بیس سالہ عبدالکریم الحسنی ملوث تھے- واضح رہے کہ پیر کی شام کو دو خودکش بمباروں نے سعودی عرب کے شہر قطیف میں ایک مسجد کے باہر خود کش دھماکا کیا جبکہ دوسرا دھماکا مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان پارکنگ والے علاقہ میں کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زحمی ہوگئے-