سعودی عرب کے جارح طیاروں کے یمن پر حملے جاری
Jul ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
سعودی عرب کے جارح طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے منگل کی صبح کو صوبہ صعدہ کے علاقے کتاف اور صوبہ الجوف کے شہر المتون پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے-
در ایں اثنا جنوبی یمن کے صوبہ تعز کے کلابہ اور الجحملیہ علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ساتھ فوج اور عوامی فورس کی جھڑپ میں دسیوں ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے- اسی طرح صوبہ صنعا کے علاقے نھم میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں بہت سے سعودی ایجنٹ، زخمی ہوگئے اور متعدد کو گرفتار کر لئے گئے-