Jul ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا اکثریتی شیعہ آبادی والا علاقہ قطیف فوجی چھاؤنی میں تبدیل

سعودی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے

سعودی حکومت نے مشرقی علاقے کے اکثریتی شیعہ علاقے میں اپنی تشدد آمیز اور جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو مزید کئی بکتربندگاڑیوں کو تعینات کر دیا ہے - عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی قطیف اور العوامیہ شہروں پر اپنی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے - اس درمیان سعودی حکومت نے مشرقی علاقے میں چار علما کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے مساجد میں نمازجمعہ پڑھائی اور خطبے دئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا - دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، ولیعہد محمد بن نائف اور ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جدہ میں امریکی سفیر جوزف وسٹوال سے ملاقات کی -