دشمن کی سازش ، ہماری نظروں سے پوشیدہ نہیں ، پاسداران انقلاب اسلامی
دشمن کی سازشوں اور جنگ کے بدلتے حالات میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے
سحرنیوز/ایران:سحر نیوز کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دشمن اپنی شکستوں کا بدلہ لینے اور جنگ کے حالات بدلنے کے لیے آئندہ چند گھنٹوں میں جو سازشیں کر رہا ہے، وہ سپاہ پاسداران سے پوشیدہ نہیں ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ "وعدہ صادق 4" آپریشن کی 78ویں لہر میں جسے ایران کے عظیم عوام کے پر جوش اجتماعات اور میدان جنگ میں بہادر سپاہیوں کے میزائلوں کی مدد حاصل تھی، نے تاریخ جنگ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ آپریشن "یا دلیل المتحیرین" کے مقدس نعرے کے ساتھ کیا گیا۔
اس آپریشن میں، ایلات، دیمونا، اور تل ابیب کے شمالی علاقوں کے اہداف کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی دہشت گرد فوج کے کچھ اڈوں کو عما اور قدر جیسے جدید میزائل سسٹم اور تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کامیاب حملے ملک کے مشرقی علاقوں، بشمول شمالی، رضوی، جنوبی خراسان اور بہادر سیستان و بلوچستان کے عوام کے لیے وقف ہیں۔
بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران تأثیر محور آپریشن کے ذریعے پست اور بچوں کے قاتل حملہ آوروں سے مذاکرات کر رہا ہے۔
سپاہ پاسداران اور لاکھوں کی تعداد میں رضا کار فورس بسیج کے زیادہ تر جنگی یونٹ ابھی تک میدان جنگ میں نہیں اترے۔ تاہم، اگر ضرورت پڑی تو ان کا میدان میں آنا جنگ کو مزید تیز کر دے گا اور دشمن کے لیے فرار ناگزیر بنا دے گا۔
سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے شکستوں کا بدلہ لینے اور جنگ کے حالات بدلنے کی سازشیں ان کی نظروں میں ہیں اور ایران ان سب کو نہایت سخت جواب دے گا جو کسی بھی سطح پر جارحیت اور جرم کے ذمہ دار، مرتکب یا معاون ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel