Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ‍تحریک فتح کا ساز باز مذاکرات کے بارے میں عرب ممالک کو انتباہ

فلسطین کی تحریک فتح نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ساز باز مذاکرات کے پیچھے عرب ممالک کے بعض اہداف کے بارے میں خبردار کیا ہے

تحریک فتح کے سینئر رہنما عباس زکی نے جمعے کو کہا کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان ساز باز مذاکرات کرانے کی عرب فریق کی کوششوں کا مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے- عباس زکی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی انتظامیہ نے محمود عباس، صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات کی مخالفت کی ہے کہا کہ ساز باز مذاکرات کی میز پر آنے کا مطلب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے قتل کو قانونی درجہ دینا ہے- تحریک فتح کے اس اہم رہنما نے مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے مقبوضہ فلسطین کے حالیہ دورے اور صیہونی حکام سے ان کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت فلسطین ، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گی-