بحرین کے بزرگ عالم دین کے خلاف مقدمے کی کارروائی اگست میں
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
بحرین کے معروف اور بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی پہلی اگست سے شروع ہوگی-
العالم نے آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے کچھ سیاسی رہنماؤں کے خلاف بھی پہلی اگست سے مقدمے کی سماعت شروع کی جائے گی- درایں اثنا یہ بھی رپورٹیں سامنے آئی ہیں کہ بحرینی عوام اب بھی الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے خلاف ان کے گھر کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں- مظاہرین ، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگا کر ان کی شہریت سلب کئے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں- بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے - بحرینی عوام ، آزادی ، انصاف کے قیام اور نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں -