ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران مرنے والوں کی تدفین
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i237250-ترکی_میں_ناکام_فوجی_بغاوت_کے_دوران_مرنے_والوں_کی_تدفین
ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران مرنے والوں کی تدفین

ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے دوران مارے جانے والوں کی تدفین میں سابق صدرعبداللہ گل، صدر رجب طیب اردوغان، وزیراعظم بن علی یلدرم اور سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو سمیت متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔

ترک وزیراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ ناکام فوجی بغاوت کے دوران کم سے کم دو سو پینسٹھ افراد ہلاک، ایک ہزار چار سو چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار آٹھ سو اتنالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں کم سے کم ایک سو اکسٹھ عام شہری اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

جمعے کی شب آدھی رات کو ترک فوجیوں کے ایک دستے نے انقرہ اور دیگر شہروں میں اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے اور حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی تھی تاہم چند گھنٹے بعد ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔