Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ترپن دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم ترپن دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں سات افغان فوجی بھی مارے گئے۔

افغانستان کے حکام نے بدھ کے روز اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں افغان فوجیوں نے کارروائی کرکے داعش کے ایک سو بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس عرصے کے دوران دہشت گردوں کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے افغانستان کے صوبوں ننگرہار، قندوز، تخار، ارزگان، بدخشان، ہلمند، غزنی، بغلان، فاریاب اور سمنگان میں افغان فوجیوں کی طالبان اور داعش کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہے۔

ٹیگس