ترک فوج کے دو جنرلوں نے استعفی دے دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i239380-ترک_فوج_کے_دو_جنرلوں_نے_استعفی_دے_دیا
ترکی کے دو اعلی فوجی افسران نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ترک فوج کے دو جنرلوں نے استعفی دے دیا

ترکی کے دو اعلی فوجی افسران نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی دوغان کے مطابق جنرل احسان اویار اور جنرل کامل باش اوغلو نے جمعرات کو سپریم ملٹری کونسل کے اجلاس سے قبل اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے مذکورہ دونوں افسران نے  فوج سے ہزاروں کی تعداد میں اہلکاروں اور افسروں کی برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے عہدوں سے استعفی دیا ہے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ ترک حکام نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ سے حاصلہ  اختیارات  کے تحت مزید ایک ہزار چھے سو اڑتالیس فوجی اہلکاروں کو فتح اللہ گولن کی جماعت سے رابطے کے الزام میں نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ ترک حکومت نے سرحدی فورس اور کوسٹ گارڈ کی کمان  کو بھی وزارت داخلہ کے سپرد کردیا ہے۔ 

ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے اور حکومت نے ملک کی خبریں باہر جانے کے خوف سے درجنوں میڈیا ہاوس پہلے ہی بند کر دیئے ہیں۔