غزہ پٹی میں صیہونیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i239590-غزہ_پٹی_میں_صیہونیوں_کی_فائرنگ_میں_چار_فلسطینی_زخمی
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں چار فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں صیہونیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں چار فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو غزہ پٹی میں فلسطینیوں اورصیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگ‏ئے- صیہونی فوجیوں نے اینٹ پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں پر فائرگ کردی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے عزہ پٹی میں واقع مشرقی البریج کیمپ اور غزہ کے الشجاعیہ محلے پردھاوا بولا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں-

ان جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں نے جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور فلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کی جس میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ ایک فلسطینی مشرقی البریج میں صیہونیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے-