غزہ پٹی میں صیہونیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی زخمی
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں چار فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو غزہ پٹی میں فلسطینیوں اورصیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے- صیہونی فوجیوں نے اینٹ پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں پر فائرگ کردی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے عزہ پٹی میں واقع مشرقی البریج کیمپ اور غزہ کے الشجاعیہ محلے پردھاوا بولا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں-
ان جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں نے جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور فلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کی جس میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ ایک فلسطینی مشرقی البریج میں صیہونیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے-
ٹیگس