Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • مسجد الجزار شہر عکا میں فلسطینیوں کی اصلی عبادت گاہ شمار ہوتی ہے-
    مسجد الجزار شہر عکا میں فلسطینیوں کی اصلی عبادت گاہ شمار ہوتی ہے-

صیہونی ذرائع ابلاغ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع مسجد الجزار میں آتش سوزی کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے عکا شہر میں الجزار تاریخی مسجد میں آگ لگ گئی- اس رپورٹ کے مطابق اس آتش سوزی کے نتیجے میں شہر عکا کی الجزار مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے-

اگرچہ ابھی تک فلسطینیوں کی اس مسجد میں آتش سوزی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم صیہونی، فلسطینیوں کو شہر عکا سے باہر نکالنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اپناتے رہتے ہیں- البتہ صیہونیوں کی فلسطینیوں کو باہر نکالنے کی یہ پالیسی پورے مقبوضہ فلسطین میں جاری ہے-

مسجد الجزار جو اٹھارہویں صدی میں شمالی فلسطین کے والی احمد الجزار کے حکم سے بنائی گئی تھی، شہرعکا میں فلسطینیوں کی اصلی عبادت گاہ شمار ہوتی ہے-