بحرین میں مظاہرین کی سرکوبی کا سلسلہ جاری
بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے مظاہرین کی سرکوبی کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مزید دو علماء کو گرفتار کر لیا ہے۔
لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے دوعلماء شیخ علی حمیدان اور شیخ علی الجعفری کو گرفتار کرکے ان پرمقدمہ دائر کردیا ہے- بحرین کے اٹارنی جنرل نے دو روز قبل اس ملک کی علماء کونسل کے سربراہ سید مجید المشعل کو غیرقانونی دھرنے کے الزام میں گرفتار کرکے پندرہ روز قید کی سزا سنائی تھی-
بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے بعد، حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آل خلیفہ حکومت نے انھیں کچلنا شروع کردیا ہے- بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف پرامن مظاہرے ہورہے ہیں-
بحرینی عوام آزادی و انصاف کے حصول اور امتیازی سلوک ختم کئے جانے اور اپنے ملک میں منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آل خلیفہ حکومت ان کے مطالبات کا جواب مظاہرین پر حملے اور تشدد سے دیتی ہے-