Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ

شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

قدس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز سخت کارروائی کرکے فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنے کا مقصد یہ تھا کہ یہودی یہاں اپنا ایک مذہبی پروگرام منعقد کریں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں، خاص طور سے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں، انتفاضہ قدس کے آغاز کے بعد، قدس اور مسجد الاقصی میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی شہید اور تقریبا" سولہ ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔