حلب کے کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
شام کے شہر حلب کے کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے سنگین حملے ناکام ہوگئے ہیں
شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے جمعے کو مسلسل چوتھے دن بھی حلب کے کیڈٹ کالج پر مسلسل تین گھنٹوں تک گولہ باری کی جس میں مارٹرگولے اورتوشکا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا-
فوجی صنعت سے متعلق اس کیڈٹ کالج کے کمانڈر جنرل یوسف صالح نے الاخباریہ ٹی وی کو ان کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے میزائلی اور مارٹر حملوں کے بعد کاربم دھماکے کئے اور ٹینکوں سے بھی حملے کئے تاہم شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا -جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں-
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کے اس سنگین حملے کو ناکام بناتے ہوئے دیگر کیڈٹ کالجوں کے اطراف میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی ہے- دہشت گرد اس علاقے میں گھس کر مشرقی حلب میں محصور ہو کر رہ جانے والے دہشتگردوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے-