Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

خبر رساں ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بار پھر شام کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کا ایک گشتی دستہ، شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ صیہونی فوجی متعدد گاڑیوں کے ساتھ جباتا الخشب اور خان ارنبہ کے درمیانی علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد صیہونی فوج نے شام کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی مراکز پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور حالیہ مہینوں میں متعدد مواقع پر اس ملک کے فوجی مراکز پر بمباری کی ہے۔
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے، صیہونی حکومت کی فوج نے شام کی سرزمین اور جولان کے مقبوضہ علاقے کے درمیان واقع بفر زون کو عبور کرتےہوئے، درعا اور قنیطرہ صوبوں میں جولان کے نزدیکی علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے-

 

ٹیگس