عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i241090-عراق_میں_دسیوں_دہشت_گرد_ہلاک
مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

العالم کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں داعش کی سات فوجی گاڑیاں تباہ اوردسیوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا -

عراق کی جنگی خبروں کو کوریج دینے والے ٹی وی چینل نے سنیچر کو رپورٹ دی ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے شہر موصل میں ایک فیکٹری کو تباہ کردیا ہے جس میں دھماکا خیزمواد تیارکئے جاتے تھے اور کاروں میں بم نصب کرکے انھیں دھماکے کے لئے تیار کیا جاتا تھا- اس کارروائی میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-