Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • شہر حلب کا مشرقی علاقہ مسلح گروہوں کے قبضے میں جبکہ مغربی علاقہ شام کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
    شہر حلب کا مشرقی علاقہ مسلح گروہوں کے قبضے میں جبکہ مغربی علاقہ شام کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

شام کے ذرائع نے حلب شہر کے مختلف سیکٹروں میں دہشت گردوں کی شکست کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے حلب شہر کے تمام سیکٹروں میں مسلح گروہوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دریں اثناء العالم ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے مشرقی شام میں واقع دیر الزور کے ایک ہسپتال کے قریب القصور نامی علاقے پر توپخانے سے حملہ کر کے بارہ شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق جنوبی حلب میں ہونے والی جھڑپوں میں گزشتہ اتوار کے دن سے اب تک سیکڑوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ سنہ دو ہزار بارہ کے موسم گرما سے اس میں بدامنی اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مشرقی علاقہ مسلح گروہوں کے قبضے میں جبکہ مغربی علاقہ شام کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ شام کی فوج نے سترہ جولائی سے مشرقی علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔

ٹیگس