شام: دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج کی مزید کامیابیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i241246-شام_دہشت_گردوں_کے_مقابلے_میں_فوج_کی_مزید_کامیابیاں
شام کی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں ایک اور علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • شام کے دارالحکومت دمشق کے داخلی راستوں میں شام کی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
    شام کے دارالحکومت دمشق کے داخلی راستوں میں شام کی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شام کی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں ایک اور علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے لاذقیہ کے مضافات میں واقع کنسبّا کے جنوب مشرق میں واقع قلعہ شلف کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں مشرقی غوطہ میں تین سیکٹروں سے مزید پیش قدمی بھی کی ہے۔ اس پیش قدمی کا مقصد دوما کے اسٹریٹیجک علاقے تک پہنچنا ہے۔

دریں اثناء شام کی فوج نے لاذقیہ میں واقع کنسبّا سیکٹر میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے داخلی راستوں میں شام کی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔