Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں مزید چار علماء کرام گرفتار

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مزید چار علما کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ گرفتاریاں ایسے وقت میں عمل میں آئیں کہ جب بحرینی علما نے اپنے ایک بیان میں آئمہ جمعہ و جماعات کی گرفتاریوں اور ان کی توہین کی بابت حکومت بحرین کو سخت خبردار کیا ہے۔

قبل ازیں بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیخ عیسی مومن اور شیخ علی العشیری سمیت تین علما کو گرفتار کیا تھا۔ بحرین کی شاہی حکومت اس سے قبل ملک کے سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہنما  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت بھی سلب کرچکی ہے جس کے خلاف ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے۔

بحرین کے عوام فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں جمہوری تحریک چلا رہے ہیں جس کا مقصد خاندانی آمریت ختم کرکے عوام کی منتخب کردہ حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے۔