Aug ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  •  عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ: مسلح کارروائیوں سے کشیدگیوں کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
    عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ: مسلح کارروائیوں سے کشیدگیوں کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں روز افزوں بیرونی مداخلتوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے-

قاہرہ سے کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ نے منگل کو ایک بیان میں شام بالخصوص حلب میں انسانی صورتحال ابتر ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے- 

احمد ابوالغیظ نے کہا کہ مسلح کارروائیوں سے کشیدگیوں کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات نیز بحران شام کے سیاسی حل کے عمل کو دوبارہ شروع کئے جانے کے لئے مطلوبہ اور مناسب حالات فراہم کرنے کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ شام میں جھڑپیں ختم کیا جانا اور جھڑپوں والے علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی غرض سے حالات فراہم کرنا انسانی فریضہ ہے- احمد ابوالغیظ نے اسی طرح کہا کہ شام میں جنگ بندی کا حصول اور اس کو استحکام بخشنا نیز اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کی روک تھام کرنا ضروری امر ہے-

واضح رہے کہ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے علاقے کے بعض عرب ملکوں کے ساتھ شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرکے، مشرق وسطی اور دنیا کو سیکورٹی کے مسائل سے دوچار کردیا ہے-

ٹیگس