متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا جاسوسی کے میدان میں تعاون
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات کی حکومت، صیہونی حکومت کی مدد سے اپنے سیاسی مخالفین کی جاسوسی کرتی ہے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت، صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ایک ایسے مخصوص پروگرام سے مدد حاصل کر رہی ہے جس کی بدولت سیاسی مخالفین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور شہری حقوق کے لئے کام کرنے والوں کی جاسوسی کی جا رہی ہے- صیہونی حکومت کا جاسوسی کا یہ پروگرام، متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن احمد منصور جیسی شخصیات کے آئی فون اور ایمیل کی جاسوسی کرسکتا ہے- جاسوسی کے اس پروگرام کو اسرائیل کی این ایس او سیکورٹی کمپنی نے تیار کیا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو اس کمپنی کے ساتھ سب سے زیادہ رابطے میں ہیں۔