سعودی عرب میں عراقی عازمین حج کی توہین اور گرفتاریاں
Aug ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد عراقی عازمین حج کی اہانت کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراقی عازمین حج اور زائرین کے ہوٹل پر حملہ کرکے کم سے کم ایک عراقی شہری کو زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کرلیا -
بتایا جاتاہے کہ سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ عراقی شہری کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے- چند روز قبل بھی مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے عراقی عازمین حج اور زائرین کے سامان کو کھول کر ان میں موجود دعا کی کتابوں کو ضبط کر لیا اور ان کی توہین کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔