یمن پر جارحیت کے لئے امریکا سعود عرب کی حمایت کر رہا ہے: عبدالملک الحوثی
Sep ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر وحشیانہ حملے کرنے کے لئے امریکا سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر ہوائی اور زمینی حملے کرنے کے لئے امریکا سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ امریکا نے گذشتہ اٹھارہ مہینے کے دوران عالمی برادری کے دباؤ کے مقابلے میں سعودی عرب کے حملوں کی لاجیسٹک اور سیاسی حمایت کی ہے۔
انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے نمائندے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے مذاکرات کے صحیح معنی نہیں سمجھتے ہیں- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاراللہ، یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو بند کئے جانے پر زور دیتی ہے۔