یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت، کئی یمنی شہید
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں مزید یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے مغرب میں ایک ٹرک پر حملہ کردیا جس میں سوار چھے عام شہری شہید ہوگئے ہیں - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے جنوبی شہر تعز پر بھی بمباری کی ہے-
اس درمیان انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کی گئی جنگ میں پچھلے اٹھارہ مہینے میں دس ہزار افراد مارے جاچکے ہیں -
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے بھی سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں صوبہ تعز کے جنوب میں واقع شہر ذباب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے-
یمنی فوج نے منگل کو بھی صوبہ تعز کے شہر ذباب کے قریب الحریقیہ میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا تھا -