سعودی عرب کا ڈرون طیارہ یمنی فوج کے قبضے میں
Sep ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
یمن کی وزرات دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ اتار لیا ہے
لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی وزارت دفاع نے جمعے کو اعلان کیا کہ یمنی فوج کے فنی اور انجینیئرنگ یونٹ نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایک سعودی ڈرون طیارے کو اپنے جال میں پھنسا کر زمین پر اتار لیا - واضح رہے کہ سعودی عرب کی فوج الطلعہ اور ظلم نامی فوجی اڈوں سے پسپائی اختیار کرنے کے بعد اب ان علاقوں میں ڈرون طیاروں کا استعمال کررہی ہے - دوسری جانب المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مارب کے شہر صرواح کے الزغن علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم پانچ عام شہریوں کو شہید کردیا -