یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر سحار کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارح طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے بلاد الروس علاقے پر بھی بمباری کی جبکہ صوبہ مارب کا علاقہ وادی الزغن بھی سعودی عرب کے ہوائی حملے کی زد پر تھا - اس حملے میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے صنعا اور الجوب کے علاقوں پر حملے کرکے بارہ عام شہریوں کو شہید اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا تھا - دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجی اڈوں پرجوابی حملہ کیا ہے- اس حملے میں متعدد سعودی فوجی بری طرح زخمی ہوگئے ہیں - ادھر تعز شہر میں بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکارفوس کی کارروائیوں میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے - لحج میں بھی یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادیوں کا ایک حملہ پسپا کردیا جس میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے -