بڑی طاقتیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں، اسلامک ورلڈ پیس فورم
اسلامک ورلڈ پیس فورم نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گردی کی حمایت اور اس سے فائد اٹھا رہی ہیں۔
عالمی یوم امن کے موقع پر اسلامک ورلڈ پیس فورم کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی یوم امن ایسے وقت میں منایا جائے گا جب مشرق وسطی میں جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں۔ اسلامک ورلڈ پیس فورم کےبیان کے مطابق دہشت گرد گروہوں کو علاقے اور علاقے سے باہر کے بعض ملکوں کی حمایت حاصل اور دہشت گردی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ بیان میں دنیا کے تمام ملکوں، سیاستدانوں، عالمی اداروں اور سرکاری غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشرق وسطی سمیت پوری دنیا سے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اسلامک ورلڈ پیس فورم کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ دنیا کے تمام لوگوں کو جنگ، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوجانا چاہیے تاکہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم امن اکیس ستمبر کو منایا جاتا ہے۔