Sep ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • بحرینی ‏عوام  سو دنوں سے الدراز کے علاقے میں اپنے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-
    بحرینی ‏عوام سو دنوں سے الدراز کے علاقے میں اپنے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-

بحرینی عوام اپنے مذہبی پیشوا کی حمایت میں گذشتہ سو دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اللولوہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی ‏عوام سخت گرمی، سیکورٹی محاصرے، حملوں اور گرفتاریوں کے باوجود گذشتہ سو دنوں سے الدراز کے علاقے میں اپنے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-

بحرینی عوام نے نماز جماعت بھی آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ادا کی- دھرنے پر بیٹھے مظاہرین، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے علما کے خلاف جھوٹے مقدمات چلانے، ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کی سرکوبی اور ان پر مظالم کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے-

دوسری جانب بیرون ملک میں مقیم بحرین کی ڈکٹیٹر اور موروثی آل خلیفہ حکومت کے مخالفین نے " دین و وطن کا سو روزہ دفاع " کے زیرعنوان ایک بیان جاری کر کے آیت اللہ عیسی قاسم پر مقدمہ چلانے کو ایک بری حرکت اور اسلام پر ظلم سے تعبیر کیا- بحرینی مخالفین نے اپنے اس بیان میں بحرین کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک کے پرامن ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شیعہ مسلمان اقدار، قانون اور قومی وحدت کے پابند ہیں اورآیت اللہ عیسی قاسم کی قیادت میں ملت بحرین کے صبرو بصیرت سے آل خلیفہ کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور اس کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوا-

بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے جون دوہزارسولہ میں اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی جس پر بحرینی شیعوں اور دنیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے- بحرینی عوام گذشتہ سو دنوں سے آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے خلاف ان کے گھر کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں-