Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • سماجی ترقی کے عالمی فورم میں ایران کی اہم کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کے پینسٹھویں سیشن کا نائ ب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران نے کمیشن کے چونسٹھویں اجلاس میں فعال طور پر شرکت کی اور اس کمیشن کے اجلاس میں ایران کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی شائع کردہ دستاویزات اور رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی ترقی کے شعبے میں قومی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کا چونسٹھواں اجلاس تنظیم کے صدر دفتر نیویارک میں منعقد ہوا اور اس کی بنیادی توجہ سماجی انصاف کے شعبے میں نئے عالمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر تھی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یو این کمیشن برائے سماجی ترقی، اقتصادی اور سماجی کونسل کے آٹھ تکنیکی کمیشنوں میں سے ایک ہے جو چھیالیس رکن ممالک کے ساتھ غربت کے خاتمے، مکمل اور باوقار روزگار کے حصول، مساوات اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے شعبوں میں، کونسل کے تھنک ٹینک اور مشاورتی بازو کا کردار ادا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کے اراکین کا انتخاب چار سال کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے، اور اس کی تشکیل میں دنیا کے مختلف خطوں کے درمیان متوازن جغرافیائی تقسیم کے اصول پر عمل کیا جاتا ہے

 

ٹیگس