Sep ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • تحریک انتفاضہ سے صیہونی حکومت پر لرزہ طاری: محمود الزہار

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی عہدیدار محمود الزہار نے کہا ہے کہ انتفاضہ مزاحمتی تحریک کا ایک حصہ ہے کہ جس کے نتائج بہت جلد سامنے آ جائیں گے۔

غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے جمعرات کے روز غزہ کے مغرب میں قدس اور انتفاضہ کی حمایت کے فیسٹول میں کہا کہ انتفاضہ قدس مزاحمتی تحریک کا ایک حصہ ہے کہ جس کے نتائج خدا کے فضل و کرم سے بہت جلد سامنے آ جائیں گے۔

انھوں نے ملت فلسطین کے اصول و اقدار کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتفاضہ نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت پر لرزہ طاری اور اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حماس صیہونی دشمن کے ساتھ کسی بھی سازباز منصوبے کی مخالف ہے اور وہ پوری فلسطینی سرزمین کو دریائے اردن سے لے کر بحیرہ روم تک آزاد کرانے پر زور دیتی ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے شیمون پیریز کہ جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، کی آخری رسومات میں محمود عباس کی شرکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ افراد ملت فلسطین اور پوری عرب اور اسلامی امت کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔

ٹیگس