Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کے ضلع خان شین پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع خان شین کے طالبان کے ہاتھوں سقوط کر جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

ایک افغان عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شن ہوا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ منگل کی صبح ، خان شین ضلعے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عمر زواک نے بتایا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے گزشتہ رات ہی خان شین کو خالی کر دیا تھا اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے حکومت نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

طالبان نے بھی دعوی کیا ہے کہ خان شین شہر مکمل طور سے اس کے قبضے میں آ گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان عناصر نے صوبہ ہلمند کے نواحی علاقے نوا پر قبضہ کر لیا تھا جسے افغان سیکورٹی فورس نے واپس لے لیا ہے۔