Oct ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت بدستور جاری، عالمی برادری خاموش

سعودی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-

یمن کے المسیرہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سعودی لڑاکا طیاروں نے اس بار صوبہ صعدہ میں واقع الظاہر شہر پر بمباری کی ہے۔

جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں تعز، الحدیدہ اور مارب صوبوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

جوابی کارروائی کے دوران، یمن کے اسنائیپروں نے سعودی عرب کے الجیزان علاقے میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔

الجیزان کے السودہ نامی فوجی مرکز میں بھی یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے  سعودی افواج کی چار فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔