Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • حکومت نے  اے آئی سمٹ کو تشہیری مہم بنا دیا: راہل گاندھی

ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اے آئی سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

سحرنیوز/ہندوستان   یواین آئی کی رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یوں اسے تماشا بنا رہی ہے –

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کرکے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشا بنا دیا ہے اور بالآخر اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ "ہندوستان کے ٹیلنٹ اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، اے آئی سمٹ کو بے ہنگم رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی ڈیٹا کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس