Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • حماس کا نام نہاد غزہ امن کونسل سے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ

فلسطینی استقامتی تحریک حماس نے غزہ کے باشندوں کے خلاف جرائم اور حملوں کا سلسلہ رکوانے کے لئے نام نہاد غزہ امن کونسل سے فوری اور ٹھوس اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:   شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نام نہاد غزہ امن کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں قیام امن کے اعلان شدہ اصولوں پر عمل درآمد کرے اور صرف سیاسی بیانات پر اکتفاء نہ کرے۔

حازم قاسم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی رکوانے کے لئے ٹھوس اقدام کیا جائے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حماس کے ترجمان نے اس بات کا ذکرتے ہوئے کہ غزہ میں جنگ بند نہيں ہوئی ہے اور عوام کا قتل عام اور بھوک کا سلسلہ بدستور جاری ہے کہا کہ اس شہر کا محاصرہ ختم کیا جائے اور گذرگاہیں پوری طرح کھولی جائيں۔

 

دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ صیہونیوں نے ماہ رمضان کے پہلے ہی دن ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت مسجد الاقصی پر یلغار کردی۔ صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کا آغاز ہوتے ہی صیہونی سیکورٹی اداروں کو ہائي الرٹ کردیا گیا ہے اور غرب اردن و دیوار ندبہ کے قریب سیکورٹی فورسس کی تعداد بڑھا دی گئي ہے ۔ اس سلسلے میں مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں ماہ مبارک رمضان میں صیہونی حکومت کی پابندیوں اور سختیوں کی بابت خبردار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ غیرقانونی اقدام ہے جو عبادت کی آزادی اور تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے ۔

 

ٹیگس